موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے ۔
کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئینی عدالت میں بیٹھیں یا جسٹس منصورعلی شاہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں، آئینی ترمیم سے متعلق میں موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، میرا نہیں آپ کا ایجنڈا کسی خاص شخصیت کے لیے ہو سکتا ہے۔ آمر کے کالے قانون کو کسی جج میں ہمت نہیں تھی کہ غیر آئینی کہے، ہم آگ اور خون کے دریا سے گزر کر جدوجہد کر کے یہاں پہنچے ہیں، 1973ء کے آئین کی بحالی شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی زندگی کی جدوجہد تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق میں موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، جسٹس منصور علی شاہ کے لیے بڑا احترام ہے، اگر آئین کہے کہ آئینی عدالت ہو گی تو آپ مانیں گے، عدالت کا کام آئین اور قانون پر عمل درآمد کرانا ہے۔میرا نہیں آپ کا ایجنڈا کسی خاص شخصیت کے لیے ہو سکتا ہے، مجھے معلوم ہے کہ ملک میں انصاف ملنا کتنا مشکل ہے۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ان 2 ججوں میں کوئی بھی آ کر آئینی عدالت میں بیٹھے، عدالت نے مشرف کو اجازت دی کہ سو بسم اللّٰہ، جو آئین میں ترمیم کرنا ہے وہ کر لیں، پورے پاکستان میں یہ مسائل ہیں، 50 سال بعد ہمیں انصاف ملا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غلطی مجھ سے ہوئی، میں وکیل نہیں ہوں، آپ کسی وزیرِ اعظم کو نکالیں اور ہم چوں تک نہ کر سکیں، کہا گیا کہ ریاست ہو گی ماں کی جیسی پھر ریاست باپ کی طرح ہو گئی، ریاست کے باپ کی طرح ہونے میں سب سے زیادہ ہاتھ افتخار چوہدری کا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 1973ء کے آئین کو مثیاقِ جمہوریت کے ذریعے بحال کیا، شہید بے نظیر بھٹو سکھر کی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں قید تھیں، ہم سیاسی لوگ اس وقت ظلم بھگت رہے تھے۔ میرے والد نے کسی سزا کے بغیر قید بھگتی، یہی عدالت کا نظام تھا، کہاں مکمل انصاف تھا؟ پھر بعد میں تمام کیسز میں وہ باعزت بری ہوئے، آج بہت برے حالات ہیں مگر پہلے تو اس سے بھی برا حال تھا۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

8 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

1 hour ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago