اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا ، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری کر دیا .
"جیو نیوز " کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس پر سماعت کی .
چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا . سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے .
. .