آرٹیکل 63 اے بینچ میں شمولیت سے جسٹس منصور کا بھی انکار، جسٹس نعیم اختر افغان شامل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے جسٹس نعیم اخترافغان کو بینچ میں شامل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےجسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تھا۔ جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5 رکنی لارجر بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان کی شمولیت سے 5 رکنی لارجر بینچ مکمل ہوگیا۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں ساڑھے گیارہ بجے آرٹیکل 63 اے کیس کی سماعت کرے گا۔ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کا اجلاس نو بجے ہوا۔
سپریم کورٹ پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس کی میٹنگ کے مینٹس جاری کر دیئے گئے۔ مینٹس کے مطابق 63 اے نظر ثانی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ جسٹس منیب اختر نے خط میں بینچ میں نہ بیٹھنے کیلئے وجوہات کیساتھ عدم دستیابی کا اظہار کیا۔ جسٹس منصور شاہ کے چیمبر اسٹاف سے رابطہ کیا گیا تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے رابطہ کرنے پر بینچ میں شمولیت سے انکار کیا اور کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
مینٹس کے مطابق کمیٹی نے اجلاس میں بینچ تشکیل کیلئے جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے بتایا وہ پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ بننے کیلئے دستیاب ہیں۔

Recent Posts

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

57 mins ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

58 mins ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

2 hours ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

2 hours ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

2 hours ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

2 hours ago