کراچی (قدرت روزنامہ) ماڈل گرل حرا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے معروف ڈائریکٹر کے نام پر نازیبا آڈیشن دینے اور ویڈیو بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں حرا خان نے بتایا کہ انہیں ان کی ایک دوست اداکارہ جو ایک عشرے سے انڈسٹری میں ہیں، نے معروف ڈائریکٹر کا نمبر دیا اور آڈیشن کا کہا۔ حرا خان کے مطابق جب
انہوں نے معروف ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے پرائیویٹ آڈیشن کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کیلئے نازیبا لباس زیب تن کرنا پڑے گا جس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈائریکٹر کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا۔ جب انہوں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ تو اس ڈائریکٹر کا نمبر ہی نہیں ہے بلکہ کوئی اور فراڈیا ہے جس نے کئی لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے۔ حرا خان نے انڈسٹری سے وابستہ لوگوں سے کہا کہ اگر ان کا کسی ایسے شخص سے رابطہ ہو یا اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو پہلے تحقیق کرلیں۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…