کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے 3.480 کلوگرام مہنگی منشیات میریجوانہ (بھنگ) برآمد کرلی جس کی مالیت 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔
ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق پارسل کے وصول کنندہ کا پتا مشکوک ہونے کی بناء پر حکام نے بینکاک سے بھیجے جانے والے اس مشکوک پارسل کو جب جانچ پڑتال کے لیے کھولا تو اس میں منشیات برآمد ہوئی جس کی تصدیق کے لیے منشیات کو نارکوٹکس چیکنگ کٹ کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا تو پارسل میں مہنگی منشیات میریجوانہ کی نشاندہی ہوئی۔
حکام نے کسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ پارسلز کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس میں بیرون ملک سے آنے والے مشکوک پارسلز کی جانچ پڑتال سخت کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…