آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی


پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کے لیے مرکز سے وزارتی کمیٹی کے قیام کی ضمانت مانگی ہے جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے رضامندی ظاہر کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے ترامیم پر 5 سے زائد سوالات اٹھائے جنھیں فنانس ڈویژن کو بھیجا گیا، وزارت خزنہ کی وضاحت کے باوجود صوبائی حکومت نے وفاقی وزیرخزانہ سے قومی اتفاق رائے کے لیے وزارتی کمیٹی کے قیام کی ضمانت لی جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے قومی مالیاتی معاہدے کے سلسلے میں وزارتی کمیٹی کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ ملکی مفاد میں مالیاتی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں، اگر فنانس ڈویژن کی طرف سے فراہم کردہ کسی وضاحت سے کوئی انحراف ہوا تو اصلاحی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ،ڈاکٹرذاکرنائیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

1 min ago

قوم گزشتہ برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکل میں تھی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار…

4 mins ago

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

2 hours ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

3 hours ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

3 hours ago