پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کی نجکاری کی تجویز مسترد کر دی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عمر فاروق کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان میں گیس منصوبے کی تاخیر ایجنڈے میں شامل رہی۔
ڈی جی گیس کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان میں گیس منصوبہ حکومتی پابندی کے باعث بند ہے۔
سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں گیس کنکشنز پر 2021ء سے پابندی ہے، جبکہ درآمدی گیس بہت مہنگی ہے، گیس کنکشنز پر پابندی میرے آنے سے پہلے کی ہے۔
دورانِ اجلاس سعدیہ عباسی نے کہا کہ گیس دینے کی پالیسی ہونی چاہیے، وہی 20 سال پرانی باتیں سن رہے ہیں، یہ کہہ کر بات حل نہیں ہوسکتی کہ گیس مہنگی ہے، اس طرح تو سانس لینا بھی مہنگا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ حل نکالنا ہوگا، بلوچستان میں قلعہ عبدللّٰہ کی تحصیل کو گیس کیسے ملے، سوئی سدرن کے ایم ڈی کیا کر رہے ہیں؟ مسائل کا حل کیوں نہیں نکالتے؟ سوئی سدرن کے ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مراعات دیکھیں، سیکرٹیری صاحب ان لوگوں کو ٹھیک کریں۔
رکن کمیٹی منظور احمد نے کہا کہ پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو نجکاری سے بچایا جائے، پاکستان منرل ڈیولپمنٹ منافع میں ہے، خسارے میں نہیں، پی ایم ڈی سی کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین متاثر ہوں گے۔
حکام پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نجکاری ہونی ہے، پی ایم ڈی سی میں نجکاری کے بعد بہتری آئے گی، نجکاری میں ملازمین کو قانونی تحفظ ملے گا۔

Recent Posts

قوم گزشتہ برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکل میں تھی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار…

2 mins ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

3 hours ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

3 hours ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

3 hours ago