بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ برا بر کر دیا۔منگل کے روز بھارت نے بنگلادیش کو کانپور ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایشون نے گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی دکھائی۔مہمان ٹیم کے خلاف ایشون نے چنئی ٹیسٹ میں مشکل وقت میں سنچری سکور کی تھی اور سیریز میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔اسی شاندار کارکردگی پر ایشون کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایشون نے سری لنکا کے مری دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔مری دھرن نے اپنے کیریئر میں 56 ٹیسٹ سیریز میں 11 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ایشون نے 11 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنی 35 سیریز میں جیتے ہیں۔میچز کی تعداد کے حساب سے دیکھا جائے تو ایشون نے مرلی دھرن سے تیز 11 پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔واضح رہے مری دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے بولر ہیں جبکہ ایشون اب تک 102 ٹیسٹ میں 527 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Recent Posts

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

3 mins ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

5 mins ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

9 mins ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

17 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

25 mins ago

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

2 hours ago