ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو داڑھی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے کر لاجواب کردیا۔

شاہ رخ خان اس بات کا متعدد بار اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے گھر میں اسلام ہی نہیں بلکہ ہندو مذہب بھی فالو کیا جاتا ہے اور ان کے گھر میں ایک مندر بھی ہے۔

شاہ رخ خان نے شادی بھی ہندو مذہب کی پیروکار خاتون گوری سے کی ہے، اسی وجہ سے ان کے ہاں ہندو مذہب کا راج زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے نادر علی کو دئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے، جس میں نادر علی نے ان سے پوچھا کہ ’شاہ رخ خان سے جب ملتے ہیں تو کیا بات ہوتی ہے؟‘

جواب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ’یہ بات شاہ رخ خان نے آف دا کیمرا مجھ سے پوچھی تھی کہ اگر کوئی مسلمان داڑھی نہیں رکھتا تو کیا وہ جہنم میں جائے گا؟‘

ذاکر نائیک نے کہا کہ ’شاہ رخ خان کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا تھا کہ داڑھی رکھنے یا نہ رکھنے کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ کسی پرچے میں پاس ہونا چاہتے ہیں لیکن کتنے زیادہ مارکس سے پاس ہونا چاہتے ہو آپ پر ہے، داڑھی رکھنا مسلمان مرد کیلئے لازمی ہے لیکن ایسا نہیں کہ داڑھی نہیں رکھی تو جہنم میں گئے بلکہ داڑھی رکھو گے تو جنت کا حصول آسان ہوجائے گا یعنی پرچے میں اچھے مارکس ملیں گے‘۔

شڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ’میری بات سن کر شاہ رخ خان نے کہا واہ کیا بہترین بات بتائی ہے آپ نے مجھے‘۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان مذہب کے حوالے سے متنازع باتیں کرتے رہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’مجھے بہت سارے لوگوں نے کہا کہ مجھ پر داڑھی اچھی نہیں لگتی اور مجھے چبھتی بھی ہے، داڑھی ہو تو بچے چہرے پر بوسہ بھی نہیں دیتے‘۔

شاہ رخ خان کے داڑھی سے متعلق اس غیرمناسب بیان پر مسلمانوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Recent Posts

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

12 mins ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

14 mins ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

19 mins ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

26 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

35 mins ago

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

2 hours ago