پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان قانونی معاونت کو فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی تعلیم و تربیت کے لیے ایک جامعہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

وزارت قانون سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں دستخط شدہ تعاون کی یادداشت پر مبارک باد کا تبادلہ اور اس کے عملی نفاذ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانونی معاونت میں مضبوط تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان پر عزم ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی ترغیبات اور آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے آذربائیجان کے کاروباری افراد کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ریگولیٹری ماحول کو نیویگیٹ کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا، قانونی تعلیم، تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی تعلیم و تربیت کے لیے ایک مواصلاتی چینل کھولنے کے لیے ایک جامعہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

Recent Posts

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

1 min ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

8 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

16 mins ago

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

2 hours ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

2 hours ago