اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی ہے جس میں 7 اکتوبر کو مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا گیا . جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمان کے علاوہ لیاقت بلوچ، نصراللہ رندھاوا اور میاں اسلم بھی شامل تھے .
ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تمام جماعتوں سے مشترکہ کوششوں پر تعاون کی درخواست کرنا ہے .
حافظ نعیم الرحمان نے کہا پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے، ہم نے شروعات یہاں سے کی کہ پہل یہاں سے ہو، پی ٹی آئی 7 اکتوبر کیلئے ہمارے ساتھ نکلے گی، پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے . چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے وفد آیا ہے، ہم نے مختلف چیزوں پر گفتگو کی ہے، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے، ہم عوام میں ایک ہی موقف لے کر چلیں گے . انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کیلئے بہت کوشش کی اور کر رہی ہے، یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہماری یہ ملاقاتیں جاری رہیں .
. .