کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا . کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا .
بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی .
بھارت نے اپنی پہلی اننگز 285 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی تھی، بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی . بھارت کو جیت کیلئے 95 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 17.2 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا . بھارت کے یشوی جیسوال کو پہلی اننگز میں 71 اور دوسری اننگز میں 51 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا .
روی چندرن ایشون دونوں ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 114 رنز بنانے اور 11 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے .
یاد رہے کہ بھارت نے چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 280 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی .
. .