’مہوش حیات خود بھی حیران ہوں گی‘، یویو ہنی سنگھ نے اداکارہ کو گلوکارہ بنا دیا، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر یویوہنی سنگھ نے پاکستان میں پرفارم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ حال ہی میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والی آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب کے دوران یو یوہنی سنگھ سے پاکستانی مداحوں کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فینز کے لیے پیغام ہے، دعا کریں کہ وہ جلد ہی پاکستان میں پرفارم کرنے آئیں۔
ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں 12 سال سے کنسرٹس کر رہے ہیں جہاں پاکستانی مداح بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وہ فینز جو پاکستان میں ہیں اور دبئی نہیں آسکتے، وہ انہیں پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
یویو ہنی سنگھ نے کہا کہ وہ اگلے سال پہلی بار انگلینڈ ٹور پر جا رہے ہیں اور اگر وقت ملا تو پاکستان آ کر پرفارم کریں گے۔ اپنے پسندیدہ پاکستانی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ مہدی حسن، غلام علی، علی عظمت، عاطف اسلم، صنم ماروی اور دیگر کئی فنکاروں کو پسند کرتے ہیں۔
ہنی سنگھ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو بھی گلوکارہ بنا دیا اور کہا کہ کہ وہ بطور گلوکارہ انہیں بھی پسند کرتے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ مہوش حیات خود بھی ہماری طرح حیران ہوں گی کہ وہ گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا وہ واحد شخص ہیں جنہیں آج پتہ چلا کہ مہوش حیات گلوکارہ بھی ہیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ چاہت فتح علی خان کو کیوں بھول گئے ہیں؟ جبکہ کئی صارفین نے یو یوہنی سنگھ کے بیان کے بعد مہوش حیات کو گلوکارہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔

Recent Posts

گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ اب ’جیمنی ایپ‘ کے ذریعے تمام فری…

6 mins ago

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

15 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

24 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

32 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

40 mins ago

بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید پر چاہت فتح علی خان دل گرفتہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کو ان کے گانوں کے انداز اور کچھ…

1 hour ago