سعودی عرب میں مصروف اکتوبر کا آغاز؛ کیا، کب اور کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکتوبر 2024 کے دوران سعودی عرب عالمی اور مقامی سطح پر تقریبا 32 اہم ایونٹس، کانفرنسز اور نمائشوں کی میزبانی کرے گا، جن میں دنیا بھر سے ماہرین، پالیسی ساز، اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی، یہ سرگرمیاں ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گی۔
سائبر سیکیورٹی اور بچوں کے تحفظ کی کانفرنسز
2 اور 3 اکتوبر کو ریاض میں عالمی سائبر سیکیورٹی فورم 2024 اور گلوبل سمٹ فار چائلڈ پروٹیکشن ان سائبر اسپیس منعقد کی جائیں گی، ان کانفرنسز کا مقصد سائبر خطرات سے نمٹنے کے جدید حل تلاش کرنا اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر غور کرنا ہے۔
ریاض سیزن 2024
رواں برس کے ریاض سیزن کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا، جس میں عالمی سطح کے تفریحی اور ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے۔ یہ ایونٹ سعودی وژن 2030 کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں سیاحت اور تفریحی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
سعودی زرعی نمائش اور ورلڈ ہیلتھ سمٹ
17 سے 21 اکتوبر تک ریاض میں سعودی زرعی نمائش کا بھی انعقاد متوقع ہے، جہاں جدید زرعی تکنیکوں اور مصنوعات کو فروغ دیا جائے گا، 21 سے 23 اکتوبر تک ورلڈ ہیلتھ سمٹ بھی منعقد ہوگی، جس میں عالمی صحت کے مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔
دیگر اہم ایونٹس
اکتوبر کے دوران سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے متعلق دیگر ایونٹس بھی منعقد ہوں گے، جیسا کہ سعودی فارماسیوٹیکل کانفرنس جو 2 سے 3 اکتوبر یا پھر سعودی ہیلتھ فورم جو کہ 21 سے 23 اکتوبر تک منعقد ہوگا، اسی طرح ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فورم 19 اکتوبر کو منعقد ہوگا، یہ ایونٹس مختلف صنعتی اور سائنسی موضوعات پر جدید رجحانات اور تحقیق کے فروغ کا باعث ہوں گے۔
سرہا عربیہ فوڈ ٹریڈ نمائش
یکم سے 3 اکتوبر تک سرہا عربیہ کے نام سے ایک بین الاقوامی فوڈ ٹریڈ نمائش بھی منعقد کی جارہی ہے، جس میں فوڈ انڈسٹری سے متعلق جدید مصنوعات، خدمات، اور کاروباری مواقع پیش کیے جائیں گے، یہ نمائش سعودی فوڈ اور ہوٹل انڈسٹری میں بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
منتظمین کے مطابق یہ تمام ایونٹس سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہیں اور عالمی شراکت داریوں اور مقامی ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے، یہ سرگرمیاں سعودی عرب کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتی ہیں اور ملک کی صنعتی، تعلیمی، اور سائنسی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوں گی۔

Recent Posts

گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ اب ’جیمنی ایپ‘ کے ذریعے تمام فری…

4 mins ago

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

13 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

22 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

30 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

38 mins ago

بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید پر چاہت فتح علی خان دل گرفتہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کو ان کے گانوں کے انداز اور کچھ…

1 hour ago