اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے تعلیم کے میدان میں بڑا منصوبہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے کراچی میں ہاکس بے کے مقام پر 200 ایکڑ پر بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بینظیر ٹاؤن ہاکس بے کے مقام پر 200 ایکڑ زمین یونیورسٹی کے لیے لیز پر دے دی گئی ہے۔
بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں میڈیکل، زراعت سمیت دیگر شعبوں کی تعلیم دی جائے گی۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ نے یونیورسٹی کے لیے لیز پر دی گئی زمین کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری والوں کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا بڑا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے قیام سے ہزاروں طلبا و طالبات کو تعلیم کی سہولیات میسر آئیں گی، ثابت ہوگیا کہ لیاری کا حقیقی وارث بلاول بھٹو ہی ہے۔
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…