کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے رکشوں، کم عمر ڈٖرائیوروں اور خودساختہ رکشہ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اس حوالے سے ٹریفک حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ٹریفک ویسٹ، سینٹرل اور ایسٹ کے سیکشن آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں چلنے والے غیر قانونی ایکسٹرا سیٹر رکشوں، کم عمری میں چلانے والے ڈرائیورز اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے احکامات جاری کیے کہ ایکسٹرا سیٹر رکشہ چلانے والوں کے پاس ایم سی آر لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کے پاس دوران سفر رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، روٹ پرمٹ، فٹنس لیٹر اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔
ڈی آئی جی نے بغیر رجسٹریشن کے رکشہ چلانے والے ڈرائیورز پر نہ صرف جرمانہ کرنے بلکہ گاڑی ضبط کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس لیٹر و رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ لائے جانے پر ہی گاڑی مالک کے حوالے کی جائے۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

2 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

10 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

16 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

31 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

46 mins ago