ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی کو مسترد کیا ہے۔ معروف ٹرانسپورٹرز میر حکمت لہڑی ، میر دولت خان لہڑی، ایکشن کمیٹی کے چیرمین حاجی میر عبد القادر رئیسانی، صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، جنرل سیکرٹری حاجی میر اکبر لہڑی، نائب صدور،حاجی ولی خان اچکزئی،حاجی موسی جان،حاجی سیف الدین، حاجی نصراللہ دھوار،حاجی علی محمد، حاجی شمس اللہ اور دیگر نے کہاہے۔کہ حکومت اور اوگرا کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف دو روپے کمی عوام اور ٹرانسپورٹروں کیساتھ مزاق ہے۔ اور حکومت کا یہ مزاق عوام اور بالخصوص ٹرانسپورٹروں کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔ ملک پہلے ہی تاریخ کے بدترین مہنگائی کے زد میں ہے۔ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگدست ہو کر بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں ائیگی۔ انھوں نے کہا۔کہ غریب طبقہ تو اپنی جگہ متوسط طبقہ بھی” نان شبینہ” کا محتاج ھوچکا ہے. انہوں نے کہا۔ کہ ٹرانسپورٹر پہلے ہی بدترین حالات کا شکار ہیں۔ اور پٹرول کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ لیکن عوام سکت نہیں رکھتے۔ اور ٹرانسپورٹرز بھی کرایوں میں اضافے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا۔کہ حکومت نے عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ جس سے عوام یقینا حکومت سے “بد دل” اور مایوس ہو جائیں گے. لہذا فی لیٹر قیمت میں کم از کم 100 روپے کمی کی جائے.

Recent Posts

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ کو پسند کرنے کا کھلم کھلا اظہار کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور ماڈل اورشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ…

3 mins ago

سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری…

10 mins ago

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا…

17 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہم ہے: محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی…

21 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کے باعث انکی سربراہی…

25 mins ago

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق…

28 mins ago