دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کرکے پی لو اور پھر جسم میں ہونے والی تبدیلی انجوائے کرو ، زبردست نسخہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کل لوگوں کو دودھ پینا بلکل پسند نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم بچپن سے ہی دودھ سے بھاگتے آئے ہیں مگر چائے کے اتنے دیوانے ہو گئے کہ بس چائے کے لئے ہی دودھ لاتے ہیں۔ مگر درحقیقت دودھ کیلشیئم حاصل کرنے کا سستا ٹانک ہے، بس ہم اس کو استعمال کرنے میں کنجوسی کر جاتے ہیں۔ آج کے-فوڈ میں آپ کے لئے ہم لائے ہیں دودھ پینے کا ایک اور زبردست طریقہ جو آپ کے 3 بڑے مسائل کو حل کرسکتا ہے وہ بھی 15 دن تک روزانہ استعمال کرنے سے۔ دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ فائدہ: ٭ وزن میں کمی: جن لوگوں کا دن بہ دن وزن کم ہو نے کے بجائے بڑھتا جا رہا ہے اور وہ ہر قسم کی ڈائٹ بھی کر رہے ہیں پھر بھی وزن کم نہیں ہو رہا ہے تو بس ایک کپ دودھ میں آدھا چمچ زیرہ اور آدھا چمچ شہد مکس کریں اور روزانہ رات کو سونے سے قبل پی جائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جلد ہی آپ کا وزن کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

٭ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد: خؤاتین کو ہڈیوں ارو جوڑوں کے درد کی شکایت زیادہ رہتی ہے، ان کو چاہیئے کہ ایک کپ دودھ کو ابالنے رکھیں اور اس میں ایک چمچ زیرہ اور ایک چمچ شہد مکس کریں اور 5 منٹ تک دودھ کو پکائیں، پھر اس دودھ کو پی جائیں اور زیرے کو چبا لیں۔ یہ آپ کے جوڑوں کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرے گا اور ہڈیوں کو بھی طاقت دے گا۔ ٭ پیٹ خراب: آپ کا پیٹ خراب ہو گیا ہو یا معدے میں تکلیف رہتی ہو، روزانہ صبح نہارمنہ ایک کپ دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کرکے پی لیں، اس سے آپ کو ہاضمے کی شکایت بھی نہیں رہے گی اور پیٹ کے درد سے بھی نجات مل جائے گی، ساتھ ہی آپ کو پیٹ کے کیڑوں سے بھی راحت مل جائے گی۔ یہ ٹپس فائدہ مند کیوں؟ یہاں ہم نے آپ کو دودھ میں زیرہ ارو شہد مسک کرنے کے 3 فائدے بتائے ہیں اور یہ تینوں کارآمد اس لیئے ہیں کیونکہ دودھ میں شمال کیلشیئم، وٹامن ڈی، زیرے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اور ربوفلامن کے علاوہ شہد میں شامل وٹامن اے اور سی تمام چیزیں آپس میں مل کر آپ کی صحت کو بڑھانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں بھی مفید ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago