شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن نے شوہر سے فوری طلاق لے لی، حیران کن وجہ سامنے آ گئی

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر مشکل میں پڑ گیا .

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ رانیہ نامی دلہن نے اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا اور کہا کہ میرے شوہر نے مجمعے کے سامنے میری توہین کی اور مجھے کہا کہ ’تم گدھی ہو .

رپورٹ کے مطابق رانیہ جس نے طب کی تعلیم حاصل کی اور ڈگری ہولڈر ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے ایک 33 سالہ ڈاکٹر علی سے شادی کی . انہوں نے بتایا کہ وہ علی سے شادی کرنے کیلیے اس لیے راضی ہوئی تھی کیونکہ وہ دونوں ایک ہی جگہ تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن اس کی سماجی حیثیت ان کے خاندان سے بہت کم تھی . علی کے انداز سے پتا چلتا تھا کہ وہ اچھا شخص نہیں تھا، لیکن میں نے پہلے تو اس امید پر نظر انداز کیا کہ وہ میرے ساتھ اپنا برتاؤ بدل لے گا . مگر جلد ہی اس کی اصلیت کا پول کھل کر سامنے آگیا .

رانیہ نے مزید کہا کہ شادی کے دن تقریب میں شرکت کے دوران میں زمین پر گر گئی اور جلدی سے اٹھنے کی کوشش کی، لیکن میرے شوہر نے مہمانوں کے سامنے مجھے کہا، ’گدھی اٹھو‘ تب میرے بھائی نے مداخلت کی . اور اسی طعنے کے ساتھ جواب دیا کہ دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا اور میں شادی چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی .

رانیہ نے بتایا کہ کچھ دنوں کے بعد میرا شوہر مجھے واپس لینے آیا لیکن میرے والد اور بھائی نے مجھے اس کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا . انہوں نے بھی ان سے طلاق کا مطالبہ کیا، لیکن شوہر نے انکار کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں