پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کر لی .
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کی .


عدالت نے 1 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی .
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں