انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلیے مہلت مل گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دے دی۔
الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے۔ ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں۔ دس دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا۔ دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانےکےلئے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

3 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

12 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

15 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

20 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

24 mins ago

مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول…

28 mins ago