بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ کو پسند کرنے کا کھلم کھلا اظہار کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور ماڈل اورشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کی تعریف کرکے اپنی پسندیدگی کا ثبوت دے دیا ہے .

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی عرصے سے اروشی اور نسیم شاہ کی محبت سے متعلق قیاس آرائیاں بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں کیونکہ جب کبھی بھی اروشی روٹیلا کا نام آتا ہے تو سب کے ذہنوں میں پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ ابھر آتے ہیں جن کے ساتھ ماضی میں سالگرہ کے پیغامات اور تعریفی تبصروں کے تبادلے پر مداحوں نے ان دونوں شخصیات کے درمیان کئی رشتے بنا ڈالے .

اروشی کا نسیم شاہ کی سالگرہ پر مبارکباد دینا اور نسیم شاہ کااداکارہ کے تبصرے پر جواب دینا ایسا ہی ثابت ہوا جیسے لوگوں کو کہانیاں بنانے کیلئے کوئی نیا کھلونا ہاتھ لگ گیا ہو . بعدازاں نسیم شاہ نے انکشاف کیا کہ عموما؍؍ کھلاڑیوں کی سالگرہ پر ان کے مداح، کولیگز اور دیگر شخصیات مبارک باد دیتے ہیں . ایسا ہی کچھ میرے ساتھ ہوا . اس دوران میں میچ میں مصروف تھا . تو میں نے اپنے منیجر کو یہ ٹاسک سونپا کہ کسی کا بھی پیغام آئے تو اس کا جواب ضرور دینا .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

خصوصاً ان سینئر کھلاڑیوں اور بلیو ٹک والوں کو شکریہ ضرور لکھنا . اسی دوران اروشی روٹیلا نے برتھ ڈے کی مبارک باد دی جس پر شکریہ لکھا گیا . جو کہ میرے مینجر کی جانب سے تھا . ابھی یہ معاملہ گرما گرم ہی تھا کہ اروشی کا نسیم شاہ سے پسندیدگی کا ثبوت ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا .

جب بالی وڈ کے فلمی ایوارڈ آئیفا کی تقریب کے دوران یو اے ای میں اداکارہ اروشی روٹیلا سے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے فاسٹ بولر کا نام لیا . ابوظبی میں ایوارڈ فنکشن کے دوران اروشی روٹیلا سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے وقت ضائع کئے بنا جواب دیا کہ نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی .

اروشی روٹیلا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر نسیم اور اروشی کی محبت کے گن گانے لگے .

. .

متعلقہ خبریں