کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ ثقافت سندھ نے کُتے کی قبر کو محفوظ ورثہ قرار دینے کی منظوری دے دی۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ثقافت ایڈوائزری کمیٹی کے میمبر حمید ہارون، کلیم اللہ لاشاری اور ایس بی سی اے حکام سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں محکمہ ثقافت کی جانب سے ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ایس بی سی اے کو ہدایت کی کہ عمارتوں کو خطرناک ڈکلیئر کرنے سے قبل محکمہ ثقافت سے بھی رائے لی جائے۔
اجلاس میں مختلف مقامات اور عمارتوں کی ثقافتی ورثہ قرار دینے کی منظوری دی گئی جن میں قمبر شہداد کوٹ میں واقع کُتّے کی قبر، ضلع نوشہرو فیروز میں قدیم مختیار کار دفتر، سکھر میں قدیم سول کورٹ تعلقہ روہڑی، کندھکوٹ میں واقع انسپکشن بنگلے (1908)، کینٹونمنٹ کوارٹرز، کراچی میں پارسی انسٹیٹیوٹ کمپاؤنڈ (KPI) بشمول جانگیر کوٹھاری ہال اور کاٹراک سوئمنگ باتھ (1905)، ملیر میں واقع سید ہاشمی ریفرنس لائبریری شامل ہیں۔
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…