لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے داتا دربار پر کارروائی کرتے ہوئے 6 کم عمر لڑکوں کو بازیاب کروا لیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق ایس ایچ او داتا دربار نے سرچ آپریشن کے دوران ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ نجی سرائے میں 500 روپے کے عوض کم عمر لڑکوں سے بد فعلی کروائی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران 6 کم عمر لڑکوں کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عابد محمود عرف باؤ پہلے بچوں کو نشے کا عادی بناتا اور بدفعلی کی ویڈیو بناتا تھا۔ ملزم نشے کا عادی ہونے پر بدفعلی کی آدھی رقم لڑکوں کو دیتا تھا ۔ملزم خود اپنی ہوس کو پورا کرنے کے لیے بھی کم عمر لڑکوں کا استعمال کرتا تھا۔جرم میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملزم عابد محمود کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کامیاب آپریشن پر ایس ایچ او داتا دربار محمد شہریار اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…