لاہور(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آلو کی قیمتوں کا فیصلہ کرنا عدلیہ کا کام نہیں، نسلہ ٹاور گرانا بھی عدلیہ کا کام نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا یہ بھی غلط فہمی ہے کہ عدلیہ میں تقسیم ہے کیونکہ اس کا ایک طبقہ پی ٹی آئی کیساتھ منسلک ہے جبکہ دوسرا اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ ہے، حکومت اس پر الزام ڈال کر خطرناک کام کر رہی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور بہترین جج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مائنس، پلس کر رہی ہے تو اس کو اپنا عمل کرنا چاہیے؟ کیا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے دھمکی آمیز بیانات کا کسی عدالت نے نوٹس لیا؟ وہ پشتونوں اور پنجابیوں میں نفرت کو ہوا دے رہا ہے، اس کے لمبے بال کاٹنے کا وقت آگیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کے کہنے پر پشتون اپنے پنجابی بھائی کو گولی کیوں مارے گا؟ اگر کوئی آپ کو دھمکی دے رہا ہے تو کیا آپ خاموش بیٹھیں گے؟ عدالتوں کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے؟ اگر لاہور میں آپ کے لوگ مارے گئے تو ہمیں فوٹیج دکھائیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن اگر آپ ایک اور 9 مئی کا ارادہ رکھتے ہیں، تو آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے…
لاہور(قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں کمی کے باعث پنجاب بھر کی طرح لاہور اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…