مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔
عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کی گئی ہے۔ کرایوں میں 20 سے 190 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ لاہور سے کراچی کے کرائے میں 190 جبکہ لاہور سے پشاور تک کے کرائے میں 50 روپے کمی کی گئی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سے راولپنڈی کے کرائے میں 20 روپے کم کیے گئے ہیں۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کی جاتی ہے۔باقی صوبوں کو بھی پنجاب حکومت کی تقلید کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کرنا چاہیے۔ تمام بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ…

1 min ago

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

8 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

24 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

35 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

37 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

1 hour ago