پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
عالمی یومِ عدم تشدد کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کا تشدد اور انتشار پسندی قابل مذمت ہے، عدم تشدد کا راستہ ہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ معاشرتی ترقی اور فلاح کی بنیاد طاقت یا تشدد نہیں بلکہ امن اور برداشت پر ہے، عدم تشدد کا نظریہ انسانیت کا سب سے بڑا نظریہ ہے، تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید بگاڑ پیدا کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ عدم تشدد کا راستہ اپنانے والا معاشرہ ہی ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ایسے پنجاب کی تعمیر میں مصروف ہیں جہاں ہر شخص کوامن سے جینے کا حق ملے اورقانون کی حکمرانی ہو، تشدد، انتہاپسندی اور نفرت کے خلاف عدم تشدد کے پیغام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پ±رامن پاکستان کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

Recent Posts

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

4 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

20 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

31 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

33 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

57 mins ago

معیشت بہتری کی جانب گامزن ، بنیادی اصلاحات کریں گے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری معیشت بہتری…

2 hours ago