سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2653ڈالر کی سطح پر آگئی .

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 275500روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 515روپے کے اضافے سے 236197روپے کی سطح پر آگئی .

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں