اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے سابق 11 اراکین کو نا اہل قرار دے دیا . اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے، گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی .
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق نااہل اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا،اسحاق خان،محمد علی شامل کمال الدین،عصمت اللہ،سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں .
نوٹیفکیشن کے مطابق مس نصیبہ،شمیم آرا پنور ،محمود شاہ روبینہ عرفان بھی نا اہل قرار جبکہ سندھ اسمبلی کے سات اراکین عدیل احمد ، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ بھی نا اہل قرار دیئے گئے ہیں .
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں نااہل سابق رکن بلوچستان اسمبلی یار محمدرند، سکندر علی،میر حمل و دیگر شامل ہیں .
. .