تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان


انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر آگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوگئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں 2 روز کے وقفے کے بعد روپیہ پھر سے تگڑا ہوگیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2 پیسے گر کر 277 روپے 69 پیسے پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر جو جون 2023میں 333 روپے کا مل رہا تھا اب 278 روپے کا ہو گیا ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago