خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی


سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں دوسرے ہفتے بھی معمولی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی ۔
ستمبر کے آخر میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1497 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے 1510 روپے کی قیمت سے 0.74 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔ جنوبی شہروں میں بھی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔شمالی علاقوں میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 1459 روپے رہی، جبکہ راولپنڈی میں یہ قیمت 1449 روپے رہی۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ دونوں میں سیمنٹ 1500 روپے فی بوری میں فروخت ہوئی، جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ 1530 روپے فی بوری کی قیمت ریکارڈ کی گئی۔
فیصل آباد میں 1510 روپے، سرگودھا اور ملتان میں 1503 روپے، بہاولپور میں 1500 روپے، اور پشاور میں 1543 روپے کی قیمت ریکارڈ کی گئی۔ بنوں میں قیمت 1470 روپے رہی۔جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت 1340 روپے رہی جبکہ حیدرآباد میں یہ قیمت 1333 روپے تھی۔ سکھر میں سیمنٹ 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، اور کوئٹہ میں 1430 روپے میں فروخت ہوا۔قیمتوں میں یہ تبدیلیاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہیں، جو خطے بھر میں تعمیراتی لاگت کو متاثر کر سکتی ہیں۔
مشہور برانڈ کے سیمنٹ کی بوری کی قیمتیں
میپل لیف سیمنٹ کی بوری 1480 روپے سے 1490 روپے تک فروخت ہو تی رہی ، لکی سیمنٹ 1465 روپے سے 1475 روپے تک فروخت ہوئی ۔
ان کے علاوہ فوجی سیمنٹ کی بوری 1470 روپے سے 1480 روپے کے درمیان جبکہ عسکری سیمنٹ کی بوری 1465 روپے سے 1475 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے ۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

43 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

53 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

1 hour ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago