راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80 سالہ روشن بی بی نے پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں پر پیسے چوری کا الزام لگایا ہے۔
روشن بی بی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا سامان محفوظ تھا لیکن خواتین پولیس اہلکاروں نے ان کے 2ہزار روپے نکال لیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس نے پیسے کیوں نکالے؟
ایک صارف نے کہا کہ پاکستانی پولیس خاص کر پنجاب پولیس اب محافظ کی بجائے ڈاکو اور چور میں تبدیل ہوچکی ہے۔ عوام کو اب ان سے تحفظ کے احساس کی بجائے خوف محسوس ہوتا ہے۔
علی رضا خان لکھتے ہیں کہ پنجاب پولیس کا رویہ کچے کے ڈاکوؤں سے بھی بدتر ہے۔
محمد زاہد نے طنزاً لکھا کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔
ایک صارف نے روشن بی بی کے پنجاب پولیس پر لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اوپر سے لے کر نیچے تک سب ہی چور ہیں۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…