اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خاندان کے ایک فرد کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی آج عدم دستیابی کے باعث ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ کی رخصت کے بعد جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں۔
جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کورٹ روم نمبر 6 میں مقدمات سننے تھے تاہم وہ کورٹ روم نمبر 6 میں کچھ دیر بیٹھے اور پھر اٹھ کر چلے گئے۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…