انٹراپارٹی الیکشن پر مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں،تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،الیکشن کمیشن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن پر مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا۔ اس انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی متعدد خامیاں تھیں۔ لہذا الیکشن کمیشن نے اس کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس بھیجا۔
اس کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل 2024 کو ہوئی۔ اپریل 2024 سے لے کر اکتوبر 2024 تک اس کیس کی چھ سماعتیں ہو چکی ہیں، لیکن ان سماعتوں میں سے پانچ بار اس جماعت نے مزید وقت مانگا اور ہر بار سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی،بشمول 2 اکتوبر 2024 (آج) کی سماعت میں بھی adjournment مانگی۔
الیکشن کمیشن اس معاملے میں مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے اور پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے ہیں کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے۔ تاہم، اس سست روی اور تاخیر کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پارٹی پر عائد ہوتی ہے۔
الیکشن کمیشن اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیاگیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تا حال حل نہیں ہو سکا۔
الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 208 اور 209 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے پارٹی آئین کے مطابق پانچ سال کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں۔ پی ٹی آئی نے 13 جون 2021 کو اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے تھے، تاہم مقررہ وقت تک یہ انتخابات منعقد نہیں کیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو متعدد بار یاد دہانیاں کرائیں اور بالآخر 27 جولائی 2021 کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس کے جواب میں جماعت کی جانب سے ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی، جس میں کووڈ-19 کی صورتحال کو جواز بنایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پارٹی کو 13 جون 2022 تک کی مہلت دیتے ہوئے یہ درخواست قبول کی۔اِنہوں نے جون 2022 میں فارم 65 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی دستاویزات جمع کرائیں، جوکہ نامکمل تھیں۔ الیکشن کمیشن نے متعدد مرتبہ یاد دہانی کرائی اور مزید دستاویزات طلب کیں، مگر جماعت کی جانب سے تاخیر کا سلسلہ جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اس معاملے پر باقاعدہ سماعتیں کی گئیں۔

Recent Posts

تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ اننیا ناگلا نےتیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر جواب…

34 mins ago

وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اہم خبرآگئی۔ جیونیوز…

38 mins ago

وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا

  لاہور (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے خود کو شہریا…

42 mins ago

فون آرہے ہیں،ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیاگیا ہے،سینیٹردنیش کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو سینیٹر…

56 mins ago

کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو…

59 mins ago

سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے…

1 hour ago