مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام بنیادی اصلاحات کرنے سے ہوگا۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں۔پاکستان کا بینکنگ سیکٹربہتری کی جانب گامزن ہے۔ حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولیت فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے معاشی ترقی کیلئے اقدامات کے جا رہے ہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام اس صورت ہوگا جب ہم بنیادی اصلاحات کریں گے۔ ہمیں اصلاحات کی جانب جاناہوگا، ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھانا ہے۔ ہماری معیشت جس جگہ پر موجود ہے ہمیں اسے استعمال کرتے ہوئے ملک میں معاشی استحکام لانا ہے۔
وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہونے کی خوشخبری ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے حکومت کا پالیسی فریم ورک فراہم کرنے کا عزم اور بینکنگ سیکٹر کا سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ دونوں مل کر معاشی ترقی اور مالیاتی استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں بہتری کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو مالی معاونت ملے گی اور عام شہریوں کے لیے بھی بینکاری خدمات تک رسائی آسان ہوگی۔

Recent Posts

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

1 min ago

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

4 mins ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

20 mins ago

حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

37 mins ago

علیمہ خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر…

42 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے…

44 mins ago