راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے گئے تحریک انصاف کے دو کارکنان کو بازیاب کرالیا، عدالت نے غیر قانونی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور تفتیشی افسر خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری اطلاعات راجہ عثمان اور نائب صدر ملک فیصل کے اہل خانہ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ تھانہ سول لائن میں مذکورہ دونوں افراد کو بغیر کسی مقدمے کے غیرقانونی حراست میں رکھا گیا ہے، بازیاب کرایا جائے۔
درخواست کی سماعت کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین نے بیلف مقرر کر کے چھاپے کا حکم دیا، عدالتی بیلف نے پولیس ریکارڈ چیک کیا تو دونوں کی کسی مقدمے میں گرفتاری نہیں تھی۔
عدالتی بیلف نے دونوں افراد کو پولیس حراست سے اپنی تحویل میں لے لیا جنہیں بعدازاں عدالت میں پیش کردیا گیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے عہدیداران کی غیر قانونی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور تفتیشی افسر خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سٹی پولیس افسر کو مقدمہ درج کر کے عدالت رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے تھانہ سول لائن پولیس کی غیر مشروط معافی کی استدعا بھی مسترد کردی۔
تحریک انصاف کے غیر قانونی حراست سے بازیاب دونوں عہدیداران کو آزاد کردیا گیا اور عدالت نے دونوں کارکنوں کی دوبارہ گرفتاری صورت میں بھی سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے غیر قانونی استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس قانون آئین میں دیے گئے اختیارات اور قواعد کی پابند ہے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

7 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

22 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

30 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

43 mins ago