علیمہ خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پر پُرامن احتجاج کریں گے، ہمیں دس بار بھی احتجاج میں آنا پڑا تو آئیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی خاطر جیل میں بیٹھے ہیں،وہ جس سیل میں اور جن حالات میں ہیں صرف پندرہ منٹ باہر آنے کیلئے دیئے جاتے ہیں، یاد رکھیں بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے گرمی سردی برداشت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی آزادی کیلئے جیل میں ہے، یہ اتنے بڑے لیڈر کے ساتھ جو کررہے ہیں ہمارے ساتھ کیا کرینگے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جب تک عدلیہ اور جمہوریت آزاد نہیں ہوتی احتجاج جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے تھوڑے دن پہلے مذاق میں ایک بات کہی تھی کہ حالات یہ ہیں میرے کپڑے پسینے سے گل گئے، ہمیں بہت تکلیف ہوئی یہ وہ شخص ہے جب ہم جاتے ہیں وہ مسکراتے ہیں۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں, چار اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں پرامن احتجاج ہوگا۔ ہمیں دس دفعہ بھی احتجاج میں آنا پڑا تو آئینگے۔

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

7 mins ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

9 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago