حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردی ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں سٹیبلشنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سٹیبلشنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویژنز بھی اپنے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

یاد رہے 3 روز قبل ہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

5 mins ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

8 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago