کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو اپنا رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔
حال ہی میں لندن میں پاکستانی شوبزانڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں فلم، ڈرامہ، میوزک اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
شو میں ماہرہ خان نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اس دوران میزبان نے ان سے انوکھا سوال پوچھ ڈالا۔
میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید اور آپ کے شوہر سلیم کریم میں سے کون سب سے زیادہ رومانوی ہیں؟
اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کے لئے سکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے شوہر سلیم کریم کو کسی سکرپٹ کی ضرورت نہیں۔ اسی وجہ سے میرے شوہر سلیم کریم، ان تینوں سٹارز سے زیادہ رومانوی ہیں۔
ماہرہ خان کا جواب سن کر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور تقریب میں شریک شرکا نے ماہرہ خان کو خوب داد دی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔
ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی۔جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن ا±ن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ کر ٹوٹ گئی اور 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

7 mins ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

9 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago