اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی .
شہری اکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی ہے .
رجسٹرار آفس سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے کل مقرر کردی گئی ہے .
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کل درخواست پر سماعت کریں گے .
. .