وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں 4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا، مشینری قافلوں سے آگے ہوگی پچھلی بار قافلوں سے پیچھے تھی، راستے بند کیے گئے تو ڈی چوک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
اجلاس میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، پارٹی قائدین، منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پرامن احتجاج کیلئے زیادہ سے زیادہ کارکن اور عوام کو متحرک کرنا ہے، خیبر پختونخوا کے قافلے ایک منظم انداز میں اسلام آباد پہنچیں گے، کسی سے تصادم نہیں چاہتے، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، ان کا نقصان ہمارا نقصان ہے۔

شعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارا راستہ روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، یہ حق ہم ضرور استعمال کریں گے، عوام ان کے تمام کاموں اور اقدامات کو غلط سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے نام پر پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

2 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

2 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

2 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

2 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

4 hours ago