ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ اجلاس میں جہلم میں چیف منسٹر سکول میل پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکول میل پروگرام کے لیے ملک سٹوریج کیلئے سٹینڈرڈ انتظامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں سکول ٹیچرزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فول پروف سسٹم وضح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیچر ز کی کارکردگی جانچنے کے لئے ماہانہ”کے پی آئی“ پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ز کوپنجاب سکول ریفارمز پروگرام کے تحت سکولوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ سرکاری سکولوں میں ”تھیم آف منتھ“متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کے سکولوں میں آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ میں سینٹر زآف ایکسیلنس فار ایرلی چائلڈ ایجوکیشن قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ سی ای او، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سلیکشن پر رپورٹ پیش کی گئی۔ سکول مینجمنٹ کیڈر تشکیل دینے کی تجاویزاور کیمبرج اور دیگر کے اشتراک سے نصاب تعلیم کی تیاری کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپوکن انگلش کیلئے نجی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے”والینٹر آف یونیورسٹی“ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت طلبہ کو فورٹیفا ئڈ بسکٹ اور بن فراہم کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ پر غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میٹرک ایجوکیشن کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ سکول میل پروگرام کی ایپ کی ذریعے مانیٹر نگ سسٹم کی رپورٹ پیش کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکول میل پروگرام کے آغاز سے انرولمنٹ میں 20 ہزار اضافہ ہوا۔

سینیٹرپرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان، ایم پی اے ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری تعلیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

21 mins ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

35 mins ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

53 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

3 hours ago