حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی لینڈ بھیجے جانے والے کنسائنمنٹس کے ذریعے 7کلوگرام سے زائد آئس اورساڑھے تین کلوگرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کےمطابق خفیہ اطلاع پرکراچی میں ایک کوریئرآفس میں کارروائی کے دوران انٹرنیشنل کنسائنمنٹ کے ذریعے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، کارروائی کےدوران 4مختلف ممالک کے لیے مٹھائی کے ٹنوں میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن اورآئس برآمد کی گئی۔

برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی لینڈ بھیجی جانے والی منشیات حلوے کے درجنوں ٹنوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یو کے (برمنگھم) بھیجے جانے والے 40 میں سے 6 ٹِنوں میں چھپائی گئی 2.1 کلو ہیروئن، سری لنکا (کولمبو) بھیجے جانے والے 40 میں سے 4 مٹھائی ٹِنوں میں سے 1.4 کلو ہیروئن، جبکہ ہانگ کانگ بھیجے جانے والے 40 میں سے 10 مٹھائی کے ٹِنوں میں سے 3.6 کلو آئس جبکہ چوتھی کنسائنمٹ نیوزی لینڈ کے لیے بُک کی گئی اور اس میں سے 40 مٹھائی کے ٹِنوں میں سے 3.6 کلو آئس برآمد کی گئی۔

برآمد شدہ منشیات میں 7.2کلوگرام آئس جبکہ 3.5کلوگرام ہیروئن شامل ہے،جس کی مالیت 9.55ملین روپے کے لگ بھگ ہے، کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران ایک بڑے اورمنظم منشیات نیٹ ورک کا بھی انکشاف کیا ہے،دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیےآپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےمزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

16 mins ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

30 mins ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

50 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

3 hours ago