پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، مقامی سطح پر تیار کی جانے والی مِنی ( ایم پی وی ) گاڑی کی لانچنگ 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں آںے والی سوزوکی ایوری کے فیچرز اور خصوصیات زبردست ہیں، جن کی مطابق پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی لگژری فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں بہترین قیمتوں پر دستیاب ہو گی۔
سوزوکی ایوری کا اسٹائل اورڈیزائن
سوزوکی موٹر کی جانب سے جاری اس کی خصوصیات اور تصویر کے مطابق سوزوکی ایوری کا ڈیزائن باکسی شکل کا ہے، اس کی باڈی اونچی اور ٹائر چھوٹے ہیں جو تقریباً باقی گاڑیوں جیسے ہی ہیں تاہم سوزوکی بولان کے مقابلے میں ایوری کی اندرونی بناوٹ زیادہ جدید خوبصورت اور پائیدار ہے۔
سوزوکی ایوری کے انٹرئیر میں ہائی ماؤنٹڈ ڈیش بورڈ نصب ہے جس جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے یہ بولان کے مقابلے میں زیادہ لگژری ہے۔
زیادہ تر جے ڈی ایم گاڑیوں کی طرح، سوزوکی ایوری بھی انٹرنیشنل مارکیٹ پر مختلف آپشنز اور فیچرز کے ساتھ آتی ہے۔ 20 ماڈل میں ضروریات کے مطابق کلائمیٹ کنٹرول، اے بی ایس اور پاور اسٹیئرنگ جیسے بنیادی فیچرز موجود ہیں۔
گاڑی کا انجن اوراس کی طاقت
جاپانی سوزوکی ایوری کا انجن اور کارکردگی معمولی ہے، اس میں 660 سی سی انجن موجود ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک کی طاقت پیدا کرتا ہے۔ یہ گاڑی بنیادی طور پر شہری علاقوں اور ہلکے کاموں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، اگرچہ یہ کوئی زیادہ پاورفل گاڑی نہیں ہے، لیکن یہ روزمرہ کے استعمال کے لیے کافی بہتر ہے۔
اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جب اس گاڑی وزن زیادہ ہو جائے تو اس کی کارکردگی قدرے کمزور ہو جاتی ہے۔ اس گاڑی کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے، شہر ی علاقوں میں یہ 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر ایندھن صرف کرتی ہے۔
قیمت کتنی ہوگی
سوزوکی ایوری کی حتمی قیمت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا لیکن کمپنی ذرائع کے مطابق اس کی قیمت تقریباً 2600000 روپے متوقع ہے، جبکہ بولان کی موجودہ قیمت 1940000 روپے ہے، جس سے دونوں گاڑیوں کی قیمت میں 660000 روپے کا فرق ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

17 mins ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

23 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

30 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

41 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

49 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

56 mins ago