تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا حکومت مزید قرض حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان مزید قرض حاصل کرنے کا خواہشمند نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے تمام پیشکشیں مسترد کر دی تھیں، حکومت کا یہ واضح پیغام ہے کہ اگر ہم قرض لیں گے تو اپنی شرائط پر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے لیے بھی واضح پیغام ہے کہ وہ اب نجی شعبے کو قرض کی فراہمی شروع کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت بھی اسی بات پر یقین رکھتی ہے کہ حکومت کو صرف پالیسی فریم ورک پر کام کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پالیسی میں تسلسل فراہم کرنے کے عزم پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ نجی شعبہ ترقی کرے اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے، ہم جو بھی اس کا ایکو سسٹم بنا رہے ہیں اس میں فنانسنگ کا اہم کردار ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے اور اس کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پائیدار معاشی استحکام کے لیے اصلاحات لانا ہوں گی اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو بڑھانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام اسی صورت ہوگا جب ہم بنیادی اصلاحات کریں گے، تبھی ہماری معیشت استحکام کی حالت سے ترقی کی طرف جائے گی۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

13 mins ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

20 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

27 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

38 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

46 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

53 mins ago