دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر اسٹار ہیں۔ جہاں شاہ رخ خان کو ’بالی ووڈ کا بادشاہ‘ کہا جاتا ہے وہیں عامر خان ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب دونوں نے اپنی فلموں کی تشہیر کے دوران ایک دوسرے پر خوب تنقید کی۔
عامر خان نے اپنی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کی پروموشن کے دوران اپنی اصل شناخت چھپاتے ہوئے بھارت کے مختلف علاقوں کا سفر کیا تھا اور فلم کی پروموشن کے لیے کئی لوگوں سے ملاقات کی تھی۔
‘جب شاہ رخ خان سے اس پروموشنل حکمت عملی کے بارے میں ان کے خیالات پوچھے گئے اور سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی فلم ’مائی نیم از خان کے لیے بھی یہی حکمتِ عملی استعمال کریں گے تو سپر اسٹار نے کہا، ’یہ ایک قسم کا چھچھورا پن لگتا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عامر خان کے قد کاٹھ کے لوگوں کو سوٹ نہیں کرتا۔ وہ اس طرح کی مارکیٹنگ چالوں پر کبھی عمل نہیں کریں گے۔
عامر خان نے بعد میں شاہ رخ خان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک چھچھور پن کی بات ہے شاہ رخ خان اس کے بارے میں زیادہ جانتے ہوں گے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں کافی چھچھورا پن کرتے ہیں اور اس مٰں ماہر ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ جس میں کرینہ کپور، آرما دھاون، بومن ایرانی اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 460 کروڑ روپے کمائے جبکہ دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم ’مائی نیم از خان‘ جس نے کاجول اور شاہ رخ کو دوبارہ اکٹھا کیا، اور دنیا بھر میں 224 کروڑ روپے کمائے۔
شاہ رخ خان اب اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم میں اداکاری کے لیے تیار ہیں جس کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش کر رہے ہیں اور فلم کا نام ’کنگ‘ ہے۔ اس میں سوہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب عامر خان بھی اپنی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہیں۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

1 min ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

7 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

14 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

25 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

33 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

40 mins ago