’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘، نواز شریف نے عمران خان کو نشانے پر رکھ لیا، شدید تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں کھڑے ہوکر ایک منتخب وزیراعظم کو یہ کہنے والا کہ میں اسے رسہ ڈال کر باہر نکالوں گا آج جیل میں پڑا ہے، اسی لیے کہتے ہیں کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔
لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آج کے پی حکومت کی جانب سے پنجاب پر یلغار کی بات ہوتی ہے، کیا آپ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی لڑائی کرانا چاہتے ہیں، تاکہ یہاں خون خرابہ ہو، یہ کبھی نہیں ہوسکے گا۔
انہوں نے کہاکہ جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھا جائے کہ اس نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کیا کِیا، ایک ارب درخت اور بڑی بڑی اسکیمیں کہاں ہیں۔
نواز شریف نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتے ہیں ہمارے مخالفین اس کو واپس لے آتے ہیں، جھوٹ کی سیاست اور خدمت کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔
نواز شریف نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہیے، یہ لوگ مار دھاڑ میں نمبر ون اور کارکردگی میں صفر ہیں۔
’ثاقب نثار کی آڈیو آج بھی میرے پاس محفوظ ہے‘
انہوں نے مزید کہاکہ ثاقب نثار کی آڈیو آج بھی میرے پاس موجود ہے کہ نواز شریف کو نکالنا اور عمران خان کو لانا ہے، لیکن مجھے افسوس ہے کہ قوم نے اس پر سوال نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کے ستونوں نے پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا لیکن ان سے کسی نے سوال نہیں کیا۔
نواز شریف نے کہاکہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پنجاب حکومت کا عمدہ منصوبہ ہے،عوام کا پیسا عوام پر خرچ ہونا چاہیے کی رو سے یہ اسکیم اس کی بہترین مثال ہے۔
’ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج کوئی بھی بے گھر نہ ہوتا ‘
انہوں نے کہاکہ اگر اس ملک کے اندر کام کیا جاتا اور کرنے دیا جاتا تو آج پاکستان میں کوئی بے گھر نہ ہوتا، لیکن ہمیں کبھی اڑھائی سال تو کبھی 3 سال بعد نکال دیا گیا۔
نواز شریف نے کہاکہ ہم چار قدم آگے جاتے ہیں تو 8 قدم پیچھے چلے جاتے ہیں جو بدقسمتی ہے۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

12 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

30 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

58 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago