جھوٹے اور گمراہ کن بیانات دے کر پولیس کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ، عائشہ ٹک ٹاکر کیخلاف پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)جھوٹے اور گمراہ کن بیانات دے کر پولیس کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ، عائشہ ٹک ٹاکر کیخلاف پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے ۔۔ سانحہ گریٹر اقبال پارک کی مقدمہ مدعیہ عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس اور ایف آئی اے نے سر جوڑلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے۔ پولیس نے اس حوالے سے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی ہے۔

جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کی متعدد کالز سامنے آئیں تھیں جس میں ان کو مقدمہ میں نامزد ملزمان سے رقم وصول کرنے کی پلاننگ کرتے سنا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور کال کے دوران دونوں ایف آئی اے کو گمراہ کرنے اور جھوٹے بیان دینے کی منصوبہ بندی کرتے سنے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عائشہ اکرم کی درخواست پر پولیس اب تک متعدد شہریوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کرچکی ہے۔ان مقدمات میں نامزد شہریوں کے والدین کی جانب سے پولیس اور عائشہ اکرم کے خلاف مظاہرے بھی کیے گیے تھے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

12 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

25 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

44 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

54 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago