آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 12ویں نمبر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ساتویں نمبر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی بیٹر جیسوال 2 درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔
اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمال لیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی بولر روی ایشون دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی رینکنگ میں دسویں نمبر موجود ہیں۔

Recent Posts

جدہ میں تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن دنیا کی بلندترین عمارت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سرزمین پر جلد ہی فن تعمیر کا ایک نیا…

3 mins ago

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چودھری پرویز الٰہی اور اہل خانہ کے افراد کا نام پی سی ایل سے…

4 mins ago

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ…

10 mins ago

تعلقات کو مزید گہرا اور تعاون مضبوط کرنے کے لیے ملائیشیا کے وزیر اعظم سے بات چیت کا منتظر ہوں، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے پیارے بھائی ملائیشیا کے…

17 mins ago

کارکردگی کے اعتبار سے کونسا صوبہ آگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات کے بعد سے اب تک اگر صوبوں کی کارکردگی کا…

23 mins ago

کوہلو، کشک کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ لگ گئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوہلو میں کشک کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ لگ گئی، لیویز ذرائع…

36 mins ago