جھالاوان کمپلیکس، پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 1 ڈاکوقتل، ایک اہلکار بھی جاں بحق


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار جھالاوان کمپلیکس میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ مقابلے میں ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا اور ایک ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی کے مطابق پولیس کے جوانوں کواطلاع ملنے پرپولیس ڈاکوؤں پیچھا کرتے ہوئے جھالاوان کمپکیکس کے ایریا میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں مقابلے کے دوران فائرنگ سے ڈاکو عبدالقیوم ولد محمد اسحاق قوم سناڑی ساکن پنجگور حال آڑچینوخضدارہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار جلیل احمد قوم شیخ ساکن جعفرآبادخضداربھی جاں بحق ہوا اور ایک ڈاکو نذیراحمد ولد عبدالواحد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور گرفتار ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہوا پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس کانسٹیبل جلیل احمد شیخ جوان مردی سے جاں بحق ہواہے۔ہلاک ڈاکو عبدالقیوم سناڑی چھ ماہ قبل قلات جیل کوتوڑکرسات ساتھیوں سمیت فرارہوگئے ہلاک ڈاکو اسی جیل سے فرار گروہ کا سرغنہ تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی عبدالعزیز جکھرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں ڈاکوؤں کے درمیان جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار کی قربانی ہمارے لئے باعث فخر ہیں ہمیں اپنے جاں بحق اہلکاروں پرناز ہے ۔

Recent Posts

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

5 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

10 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

13 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

18 mins ago

چیف جسٹس کسی جج کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت…

22 mins ago

بابراعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان سے کپتانی کیلئے رابطہ کیا گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا قیادت سے…

58 mins ago